کراچی(امت نیوز) سندھ پولیس نے 12 دنوں میں 122 مقابلوں میں 106 کرمنلز گینگزکے خاتمہ کا دعوی کیا ہے۔ آئی جی سندھ کو 20 تا 31 مارچ پولیس کی جرائم کے خلاف پیش کی گئی کارکردگی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس دوران سندھ بھر کے مختلف تھانوں کی حدود میں 122 پولیس مقابلے ہوئے اور ان مقابلوں میں 13 ڈاکو ہلاک جب کہ 106 کرمنلز گینگز کا خاتمہ ہوا، پولیس مقابلوں میں زخمی ہونے والے 95 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا، جب کہ مجموعی طور پر 442 ڈاکو گرفتار ہوئے، ایک اشتہاری ڈکیت بھی گرفتار کیا گیا۔
کراچی کے ساؤتھ زون میں 6 پولیس مقابلے ہوئے، جن میں 11 کرمنلز گینگز کا خاتمہ کیا گیا، 1 ڈکیت ہلاک، 26 گرفتار ہوئے، جن میں 7 زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے تھے۔
ایسٹ زون میں 31 پولیس مقابلے ہوئے، جن میں 35 کرمنلز گینگز کا خاتمہ کیا گیا، اور 6 ڈکیت ہلاک، 191 گرفتار ہوئے، جن میں 41 زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔ویسٹ زون میں 15 پولیس مقابلے ہوئے، جن میں 12 کرمنلز گینگز کا خاتمہ کیا گیا، 95 ڈکیت گرفتار کیے گئے، جن میں 15 زخمی حالت میں پکڑے گئے۔
حیدرآباد رینج میں میں 17 پولیس مقابلے ہوئے، جن میں 21 کرمنلز گینگز کا خاتمہ کیا گہا، 1 ڈکیت ہلاک، 47 گرفتار ہوئے، جن میں 12 زخمی حالت میں تھے۔میرپور خاص رینج میں 2 پولیس مقابلے ہوئے، جن میں 4 کرمنلز گینگز کا خاتمہ کیا گیا، اور 14 ڈکیت گرفتار کیے گئے، ایس بی اے رینج میں 2 پولیس مقابلے ہوئے، ایک کرمنل گینگ کا خاتمہ ہوا اور 8 ڈکیت گرفتار کیے گئے۔
سکھر رینج میں 25 پولیس مقابلے ہوئے، 11 کرمنلز گینگز کا خاتمہ کیا گیا، 3 ڈکیت ہلاک، 26 ڈکیت گرفتار ہوئے، جن میں 11 زخمی حالت میں تھے، لاڑکانہ رینج میں 24 پولیس مقابلوں میں 11 کرمنلز گینگز کا ختمہ کیا گیا، 2 ڈکیت ہلاک، 35 ڈکیت گرفتار ہوئے، جن میں 9 زخمی حالت میں تھے۔