وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین نے استعفی دے دیا

اسلام آباد(امت نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین نے استعفی دے دیا، شہباز شریف نے ان کا استعفیٰ منظور بھی کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی فہد حسین نے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں، انہوں نے فہد حسین کا استعفیٰ منظور بھی کرلیا ہے۔

فہد حسین نے وزیراعظم سے ملاقات کی، شہباز شریف نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضع رہے کہ فہد حسین وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پبلک پالیسی اورمیڈیا کمیونیکیشن تھے۔