انتخابات التواء کیس: وزارت دفاع نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

اسلام آباد(امت نیوز) وزارت دفاع نے سربمہر لفافے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ذرائع کے مطابق وزارت دفاع نے  سربمہر لفافے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی، معمول کے مقدمات کی سماعت کے بعد ججز رپورٹ کا جائزہ لیں گے۔پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف درخواست پر آج فیصلہ سنایا جائے گا۔

ذرائع نے کہا کہ وزارت دفاع کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد بنیچ کسی نتیجے پر پہنچے گا، فیصلے کو حتمی شکل دینے کے بعد سنائے جانے کے وقت کا اعلان کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔