گورنر کے طے کردہ طریقہ کار کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، فائل فوٹو
گورنر کے طے کردہ طریقہ کار کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، فائل فوٹو

عمران خان کی 3 مقدمات میں 13 اپریل تک عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور(امت نیوز) انسددا دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے طلب کیے جانے پر عمران خان عدالت میں پیش ہو گئے جہاں ان کی تین مقدمات میں ضمانت میں توسیع ہوگئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عمران خان کو آج گیارہ بجے تک پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

درخواست کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی ڈیوٹی جج عبہر گل نے کی، جس میں سابق وزیراعظم کی جانب سے وکیل نے دلائل دیے کہ عمران خان کو شدید ترین  سکیورٹی خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔