ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، فائل فوٹو
ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، فائل فوٹو

سپریم کورٹ کا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے پر لارجر بنچ تشکیل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے پر چھ رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن چھ رکنی بینچ کی سربراہی کریں گے جبکہ بینچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس سید حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔کیس کی سماعت آج ہی دو بجے کی جائے گی۔

قبل ازیں،سپریم کورٹ آف پاکستان نے ازخودنوٹس سے متعلق 4/3 کے حکمران جماعتوں کے دعوے کو مسترد کردیا۔ سپریم کورٹ نے الیکشن التوا کیس کے فیصلے میں کہا تھا کہ عدالت میں دیگر معاملات کو بھی اٹھایا گیا۔ عدالتی کارروائی چلانے سے 2 ججز نے معذرت کی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جو فیصلہ کیا، اس کا ہمارے بینچ پر کوئی اثر نہیں۔

واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 29 مارچ کو ازخود نوٹس اور آئینی اہمیت کے مقدمات پر سماعت مؤخر کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا۔