عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان سمیت دیگر فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیے۔ فائل فوٹو
عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان سمیت دیگر فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیے۔ فائل فوٹو

جے آئی ٹی نے عمران خان کو دوبارہ طلب کر لیا

لاہورتوڑ پھوڑ کیس میں جے آئی ٹی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کو دوبارہ طلب کرلیا۔

تحریک انصاف رہنماؤں کے خلاف توڑ پھوڑ  اور پولیس پر تشدد کے مقدمات کی تفتیش کیلیے جے آئی ٹی (جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم) نے کل ایک بجے سی سی پی او آفس طلب کیا ہے۔ جے آئی ٹی میں صرف پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے بیان ریکارڈ کروایا تھا۔

مذکورہ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چوہدری، حماد اظہر، اعجاز چوہدری، مسرت چیمہ اور فرخ حبیب کو دوسری بار طلب کیا گیا ہے۔ محمود الرشید ، میاں اسلم اقبال، اور یاسمین راشد کو بھی جے آئی ٹی کی جانب سے دوسری بار طلب کرلیا گیا۔