پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ درست قرار پایا تو نیب قوانین کے خلاف فیصلہ کالعدم ہوجائے گا، فائل فوٹو 
میڈیا  کی تنقید کو ویلکم کرتے ہیں، فائل فوٹو

چیف جسٹس نے رجسٹرار کو فوری چارج چھوڑنے سے روک دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ہٹانے کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان نے ان کو فوری چارج چھوڑنے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو فی الحال چارج نہ چھوڑنے کی ہدایت کی۔

یاد رہے وفافی کابینہ نے گزشتہ روز رجسٹرار سپریم کورٹ کو عہدے سے ہٹا دیا تھا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا ،گریڈ22 کے سینئر افسر عشرت علی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سینئرجج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کو خط لکھ کر انہیں فوری طور پر یہ عہدہ چھوڑ دینے کا مشورہ دیا تھا۔