بدنیتی نہیں تو لارجر بینچ کے مطالبے میں مسئلہ کیا ہے؟بلاول

نوڈیرو(امت نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خطرہ ہے تختِ لاہور کی لڑائی پورے پاکستان، پورے وفاق کو لے ڈوبے گی۔

نوڈیرو میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو پیغام ہے ، ہوش کےناخن لیں، نظام کو بچائیں، جمہوریت کو بچائیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ آئینی بحران چلتا رہا تو نہ وہ ہوں گے، نہ شہباز ہوگا، نہ خان صاحب، نفرت کی سیاست کی قیمت سب کو بھگتنا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ پارلیمان میں آمریت نہیں مانتے تو اعلیٰ عدلیہ میں کسی کی آمریت کو کیسے تسلیم کرلیں ؟

بلاول نے کہا کہ اگر  بدنیتی نہیں تو لارجر بینچ کے مطالبے میں مسئلہ کیا ہے؟ ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے لارجر بینچ بنایا جائے، لارجر بینچ فیصلہ سنائے، پورا پاکستان اس کو مانے گا