اسلام آباد(امت نیوز)مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ، ادارہ شماریات نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
ادارہ شماریات کے مطابق مردم شماری کی تاریخ میں 10 اپریل تک توسیع کی گئی ہے۔ ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق ملک بھر میں مردم شماری کا کام 92 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 95 فیصد مردم شماری مکمل کرلی گئی۔
ترجمان ادارہ شماریات نے بتایا کہ سندھ میں مردم شماری 92 فیصد، بلوچستان میں مردم شماری 67 فیصد اور اسلام آباد میں 72 فیصد مردم شماری مکمل ہو چکی۔