دمشق(انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے دارالحکومت دمشق پر اسرائیلی میزائل حملے میں 2 شہری جاں بحق ہوگئے
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صنعا کے مطابق ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں اسرائیل کا شام کے دارالحکومت پر یہ تیسرا حملہ ہے جس میں دو شہری جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ مالی نقصانات کی بھی اطلاع ہے۔
صنعا نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل نے مقبوضہ شام کے گولان کی سمت سے میزائل حملہ کیا جس میں دمشق اور جنوبی علاقے کے آس پاس کے کچھ مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
نام ظاہر نہ کرنے کی شرط ذرائع کا کہنا تھا کہ شام کے فضائی دفاع نے میزائلوں کو روکنے کی کوشش کی اور ان میں سے کچھ کو مار بھی گرایا۔