عراق (اُمت نیوز)بچپن کی معصومیت کے تمام معانی کے ساتھ ایک عراقی بچی نے اپنے رویے سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹس پر خوب تعریف سمیٹ لی ہے۔
عراقی بچی کا ویڈیو کلپ جنگل میں آگ کی طرح سوشل میڈیا پر پھیل گیا۔ اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عراقی لڑکی ایک بے گھر معمر شخص کو اپنے ہاتھوں سے پانی پلا رہی ہے۔ چھوٹے ہاتھوں سے تھک ہار سڑک کنارے بیٹے بزرگ کو پانی پلانے کے اس عمل کی انٹرنیٹ پر بڑی تعریف کی گئی ۔
چھوٹی بچی ہمدردی سے اس شخص کی طرف جھک گئی اور اپنے ہاتھ سے بوتل سے بزرگ کو پانی پلایا۔ یہ شخص کئی بیماریوں میں مبتلا ہے اور بچی اسے پانی کے گھونٹ پلا رہی تھی۔ بوڑھے نے اپنے ہاتھ اس طرح جھکائے جیسے وہ ایک لفظ کہے بغیر اس کا شکریہ ادا کر رہا ہو۔ جیسے ہی چھوٹی لڑکی نے پانی پلانا ختم کیا تو اس نے پانی کی بوتل اس شخص کے قریب ہی رکھ دی۔ پھر بچی کا ایک رشتہ دار آیا اور اسے اپنے ساتھ لے گیا۔
واضح رہے یہ ویڈیو 18 سیکنڈ سے زیادہ کی نہیں ہے ۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ کہاں بنائی گئی ہے۔ اس ویڈیو نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس پر لوگوں کے دلوں کو چرا لیا۔ لوگوں نے بڑے پیمانے پر اس حوالے سے پوسٹس کیں۔
#فيديو
براءة #طفلة_عراقية لاقت
استحسان الملايينالطفلة خطفت الأنظار وأشعلت مواقع التواصل في العراق حين وجدت رجل مسنا مشردا فقامت بسقيه الماء في فمه
المشهد مع عفويته أظهر براءة
وتسامح الطفلة وعطفها على المسن#رمضان_كريم #رمضان #مساء_الخير #تدري #العراق #طفلة_كريتر pic.twitter.com/0hRWy0LpaH— تدري (@tadriuknow2) April 3, 2023
بہت سے لوگوں نے تبصروں کے ذریعے بچی کے رویے اور اس کی اچھی پرورش اور اخلاقیات کو سراہا اور متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ وہ بزرگوں کے لیے مناسب زندگی اور ان کے جلد از جلد علاج کی سہولت مہیا کریں۔