فائل فوٹو
فائل فوٹو

جے آئی ٹی کو فوری کام سے روکنے کی پی ٹی آئی استدعا مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے جے آئی ٹی کو فوری کام سے روکنے کی پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کردی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے دور کنی بنچ نے عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماﺅں پر 10 مقدمات کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواست پر سماعت کی،جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔

تحریک انصاف کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاکہ عمران خان سمیت 10رہنماﺅں کیخلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے ہیں اوران کی مقدمات کی تحقیقات کیلیے نگران حکومت کی جانب سے جے آئی ٹی کی تشکیل کردی گئی ہے جو بدنیتی پر مبنی ہے ، درخواست میں استدعا کی گئی کہ جے آئی ٹی کو کام سے روکا جائے اور جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

عدالت نے پی ٹی آئی کی جے آئی ٹی کو فوری کام سے روکنے کی استدعا مسترد کردی ،عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیا،عدالت کی فریقین کو شق وار جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کارروائی 10 اپریل تک ملتوی کردی ۔