عادل بازئی نے 3 دن کی میعاد کے اندر 16 فروری کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کا بیان حلفی پارٹی قیادت کو جمع کروایا، فائل فوٹو
عادل بازئی نے 3 دن کی میعاد کے اندر 16 فروری کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کا بیان حلفی پارٹی قیادت کو جمع کروایا، فائل فوٹو

سپریم کورٹ کے حکم پرالیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان کے پنجاب کے انتخابات سے متعلق حکم پرالیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کا کہناہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہواجو تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہا۔

ذرائع کاکہناہے کہ الیکشن کمیشن نے کہاکہ انتخابات کرانے کیلیے تیارہیں،پنجاب میں الیکشن 14 مئی کو ہی کرائیں گے، ذرائع الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل کیا جائے ،فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں کیاگیا۔

اجلاس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستا ن نے پنجاب میں انتخابات کیلیے نیا شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ پنجاب میں پولنگ 14 مئی کو ہو گی ،ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 10 اپریل ہے،الیکشن ٹربیونل 17 اپریل تک اپیلوں پر فیصلہ کرے گا۔

لیکشن کمیشن کامزید کہناہے کہ امیدواروں کی لسٹ شائع کرنے کی آخری تاریخ 18 اپریل ہو گی،کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 19 اپریل ہو گی ، انتخابی نشانات 20 اپریل کو الاٹ کئے جائیں گے۔

ذرائع کاکہناہے کہ اجلاس میں پنجاب کی نگران حکومت سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے،نگران حکومت سے انتظامی اور سیکیورٹی معاملات پر مشاورت کی جائے گی جبکہ فنڈز کے حصول کیلیے وزارت خزانہ سے بھی رابطے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔