لاہور: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام کو عدالتِ عظمیٰ کے حکم کے باوجود انتخاب نہ کروانے کے خطرے سے آگاہ کروں گا۔
اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ آج رات نماز عشا کے بعد چاروں صوبوں میں 75 سے زائد مقامات پر یوم تشکر منا رہے ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ عدالت عظمیٰ آئین کے ساتھ کھڑی ہے، عدلیہ نظریہ ضرورت کو ختم کر چکی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی کی جانب بلاشبہ یہ ایک بڑا قدم ہے، یہ گروہ شکست سے بےحد خوفزدہ ہے، ہمیں دستور کو بالا دست رکھنے والی عدلیہ کی حمایت و تحفظ کیلیے نکلنا ہوگا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ پرامن احتجاج کیلیے سڑکوں پر نکلنے کیلیے تیار رہنا ہوگا۔