مہنگائی: 89 فیصد پاکستانیوں نےہوٹلوں میں کھانا چھوڑ دیا،گیلپ سروے

اسلام آباد(امت نیوز)مہنگائی کے باعث پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے باہر جاکر ہوٹلوں اور ریسٹورینٹ میں کھانا کم کر دیا۔

گیلپ پاکستان نے عوامی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے جس میں ان سے موجودہ حالات میں گھر کے کھانے اور باہر جا کر ہوٹل پر کھانے سے متعلق پوچھا گیا۔

سروے کے مطابق 89 فیصد پاکستانیوں نے مہنگائی کے باعث ریسٹورینٹ اور ہوٹلوں میں جانا کم کر دیا ہے، اکثریت نے گھر پر کھانا کھانے کو ترجیح دی۔

گیلپ سروے میں بتایا گیا ہے کہ 9 فیصد نے پہلے کی طرح ہی ہوٹلوں کا رخ کیا اور مہنگائی سے کوئی فرق نہ آنے کا کہا