الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کیلئے نیا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد(امت نیوز)الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے نیا شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نئے شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں 10 اپریل تک دائر کی جائیں گی، اپیلوں پر فیصلہ 17 اپریل تک کیا جائے گا، 19 اپریل تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدواروں کو انتخابی نشان 20 اپریل کو الاٹ کئے جائیں گے جبکہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ 14 مئی کو ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزسپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کے التوا کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انتخابی عمل وہیں سے آگے بڑھایا جائے گا جہاں سے رکا تھا۔

سپریم کورٹ نے پنجاب کے انتخابات کیلئے 30 اپریل کی بجائے 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا