کراچی(انٹرنیشنل ڈیسک)الجزائر کی ایک مسجد میں بلی نماز تراویح کے دوران امام کے کندھے پر جا کر بیٹھ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں بلی کو امام مسجد کے کندھے پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ امام صاحب نماز کی قرات کر رہے ہیں۔
امام مسجد بلی کے ساتھ شفقت سے پیش آئے، انہوں نے بلی کو کچھ نہیں کہا، امام کے رکوع میں جانے سے کچھ قبل بلی خود ہی ان کے کندھے سے اتر گئی۔
یہ واقعہ الجزائر کے شمال میں برج بوعریریج کی مسجد ابو بکرصدیق کے امام الشیخ ولید مہساس کے ساتھ پیش آیا۔