سندھ کے تاریخی شہر ٹھٹھہ میں دعا فاؤنڈیشن کی جانب سے راشن تقسیم

سندھ(اُمت نیوز)دعا فاؤنڈیشن کے سیکریٹری عامر خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کی اس لہر میں جہاں متوسط طبقہ شدید متاثر ہوا ہے وہیں کم  استطاعت رکھنے والے کرانے کے لئے دو وقت کی روٹی کا انتظام مشکل ہو گیا ہے۔ پاکستان میں سماجی شعبہ بھی  اپنی بساط کے مطابق انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے۔ ملک میں اہل خیر کی کمی نہیں جس کے باعث مستحق گھرانوں کی امداد سارا سال جاری رہتی ہے۔ سندھ کے تاریخی شہر ٹھٹھہ میں دعا فاؤنڈیشن کی جانب سے راشن تقسیم کرنے کی تقریب کے موقع پر عامر خان نے کہا کہ دعا فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے علاقے کے غریب ترین افراد کا ڈیٹا پہلے جمع کیا اور اس تقریب میں بیواؤں، بے روزگار اور کم آمدنی والے خاندانوں کو ان کی عزت نفس برقرار رکھتے ہوئے راشن تقسیم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دعا فاونڈیشن کی جانب سے سفید پوش اور مستحق گھرانوں کو کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی کا سلسلہ پورے سال جاری رہتا ہے  تاہم رمضان المبارک میں اس کام میں تیزی آجاتی ہے۔تقریب میں  وائس چیئرمین ممتاز عالم اور عہدے داروں نے کہا کہ وہ لوگ قابل ستائش ہیں جو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اپنی کمائی کا بہترین حصہ بھلائی کے کاموں میں صرف کرتے ہیں۔ یہ اللہ کے یہاں اجر کا باعث بھی ہے۔ اس موقع پر سو گھرانوں  کو ایک ماہ کا خشک راشن تقسیم کیا گیا ، جس میں میں آٹا ، دال، گھی، ککنگ آئل،  چینی ، چاول اور دوسری ضرورت کی اشیاء شامل تھیں