چینوٹ میں نجی ٹی وی کارپورٹر دن دیہاڑے قتل

چنیوٹ(نمائندہ امت)چنیوٹ میں نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کو دن دیہاڑے سر عام فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اُتار دیا اطلاع پر صحافی تنظیمیں سراپا احتجاج ایک خاتون ملزمہ گرفتار ڈی پی او نے انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ تفصیلات کے مطابق محلہ غفورآباد چنیوٹ میں سینئر صحافی و نجی چینل کے رپورٹر راجہ نواز ماہی اپنی دکان پر بیٹھا تھا کہ ایک خاتون نے شدید فائرنگ کر دی جس سے صحافی موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ علاقہ میں ہجوم دیکھ کر خاتون نے خود کو بھی زخمی کر دیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو حراست میں لے لیا خاتون کی شناخت نازیہ بی بی کے نام سے ہوئی اور چنیوٹ سے تقریباَ تیس کلو میٹر دور کانڈیوال کالونی ضلع چنیوٹ کی رہائشی ملزمہ ہے مقتول کو کئی بار نا معلوم ملزمان کی طرف سے قتل کی دھمکیاں دی جاتی جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج تھا۔نڈر اور بےخوف صحافی تھے اور جرائم پیشہ عناصر کو ہر فورم پر بے نقاب کرتے تھے جس پر اکثر قتل کی دھمکیاں ملتی واقعہ کی اطلاع پر صحافی تنظیموں نے شدید احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی شفاف انکوائری کر کے پس پردہ تمام ملزمان کو بے نقاب کیا جائے اور کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔