ایبٹ آباد پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون ،2گرفتار

ایبٹ آباد (نمائندہ امت ) ایبٹ آباد میں منشیات فروشوں کے خلاف مختلف تھانوں میں کاروائیاں جرائم پیشہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچ گئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر طفیل کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ،گزشتہ روز مانگل پولیس کی کاروائی ساغر ولد محمد حسن سکنہ کیہال گرفتار ملزم کے قبضے سے 02 کلو چرس برآمد امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔جبکہ تھانہ نواں شہر میں ایس ایچ او سردار واجد نے دو منشیات فروشوں کو بھاری مقدار میں ہیروئن سمیت گرفتار کر لیا ، ریاست ولد عبدالرزاق سکنہ اکھڑیلہ سے 01 کلو سے زائد ہیروئن جبکہ ایک اور کاروائی میں واجد ولد نظر سکنہ محلہ قلعہ کو 745 گرام ہیروئن سمیت گرفتار کر لیا ، مقدمات درج کرکے نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے معاشرے کے ان ناسوروں کو جیل کی راہ دیکھائی