بدین(نمائندہ امت) مستحق عورتوں اور بچوں کے تعلیمی وظائف کی رقم سے کٹوتی کا وفاقی وزیر وچیئر مین بی آئی ایس پی شازیہ عطا مری نے نوٹس لے لیا میڈیا پر خبریں آنے کے بعد بی آئی ایس پی کراچی کے ڈائریکٹر کو تحقیقاتی افسر مقرر کر دیا۔
وفاقی وزیر نے ٹیلیفونک پر بدین کے صحافيوں سے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ میں نے ڈائریکٹر ذوالقرنین شاہ بخاری ہدایات دی ہیں کہ بدین میں مستحق عورتوں اور بچوں سےان کی امدادی اور وظیفے کی رقم سے کٹوتی کرنے والے ڈیوائس ہولڈرز کے خلاف کارروائی کرکے مجھے رپورٹ کریں۔