نیوزی لینڈ (اُمت نیوز)نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون کرکٹ امپائر کم کاٹن نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔
کم کاٹن آئی سی سی مینز انٹرنیشنل کے دو مکمل رکن ممالک کے کرکٹ میچ میں امپائرنگ کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون آن فیلڈ امپائر بن گئیں ہیں۔
کیوی خاتون امپائر نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آن فیلڈ امپائرنگ کی ذمہ داریاں سرانجام دیں ہیں۔
45 سالہ کم کاٹن 16 ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل اور44 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کر چکی ہیں۔
واضح رہے کہ 2019 میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی کلیری پولوساک مینز انٹرنیشنل میچ میں امپائرنگ کرنے والی پہلی خاتون آن فیلڈ امپائر تھیں لیکن انہوں نےدو ایسوسی ایٹ ممالک عمان اور نمیبیا کے درمیان ون ڈے میچ میں امپائرنگ کی تھی۔