بی کام کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 10 اپریل تک توسیع

کراچی (امت نیوز) ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی کام ریگولر سالانہ امتحانات برائے 2022 ء کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 10 اپریل2023 ء تک توسیع کردی گئی۔
بی کام سال اول(فیل ہونے والے) اور بی کام سال دوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 7700 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام باہم کے امتحانی فارم 15400 روپے فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
2016 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل طلبہ 3000 روپے اضافی فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کراسکتے ہیں جبکہ ایسے امیدوارجو 2013 ء یااس سے پہلے آخری بار امتحان میں شریک ہوئے تھے ۔
سالانہ امتحانات 2022 ء میں شرکت کے خواہشمند ہیں وہ 10000 روپے اضافی فیس کے ساتھ اپنے امتحانی فارم جمع کراسکتے ہیں۔