کراچی: ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کی فیصل آبادائیر پورٹ پر کارروائی میں پونے 2 کلو سے زائد آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی ۔
ترجمان اے ایس ایف نے بتایا کہ بحرین جانے والے مسافر سے 1.850 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی ہے ۔ مسافر محمد رانجھا نے مذکورہ منشیات بیگ کے پیندے میں کمال مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی-
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعدبرآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا-