فائل فوٹو
فائل فوٹو

3 رکنی بینچ کے فیصلے پرعمل نہ کیا جائے، قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

اسلام آباد:قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے پنجاب ااور خیبرپختونخوا انتخابات میں تاخیر کیس سے متعلق فیصلے کے خلاف قرار داد اکثریت رائے سے منظور کر لی۔

قرارداد رکن قومی اسمبلی خالد مگسی نے پیش کی۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کا ایوان عدالتی فیصلے کو مسترد کرتا ہے، ایوان وزیراعظم کو پابند کرتا ہے کہ عدالتی فیصلے پر عمل نہ کیا جائے۔

قومی اسمبلی سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کی بجائے فل کورٹ میں کیس کی سماعت کا مطالبہ کرتی ہے، فل کورٹ اقلیتی فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ ایوان سپریم کورٹ کے 4 رکنی اکثریتی فیصلے کی تائید کرتا ہے۔ ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کو مسائل کا حل سمجھتے ہیں۔

 مسجد اقصیٰ پر حملے کیخلاف قراردادمنظور

قومی اسمبلی میں مسجد اقصیٰ پر حملے کیخلاف قراردادمنظورکرلی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیل کے حملے کیخلاف قرارداد پیش کی، قومی اسمبلی میں مسجد اقصیٰ پر حملے کیخلاف قراردادمنظورکر لی گئی۔