لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو جے آئی ٹی (جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم) نے تیسری بار طلب کر لیا، مذکورہ جے آئی ٹی پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف درج 10 مقدمات کی تحقیقات کر رہی ہے۔
جلاؤ گھیراؤ، پولیس پر تشدد سمیت مقدمات میں تفتیش کیلیے جے آئی ٹی نے عمران خان کو کل طلب کیا ہے، گزشتہ روز عمران خان کے وکلا جے آئی ٹی میں پیش ہوئے تھے اور عمران خان کے پیش نہ ہونے کی وجہ ان کی جان کو درپیش سنگین خطرات بتائے تھے۔
وکلا نے جے آئی ٹی کے سامنے موقف اختیار کیا کہ عمران خان کی بجائے ان کا بیان ریکارڈ کر لیا جائے۔ جے آئی ٹی نے وکلا کی پیشکش کو قبول نہیں کیا اورعمران خان کے بیان پر اصرار کرتے ہوئے انہیں کل 7 اپریل کو 12 بجے دوپہر پھر طلب کر لیا ۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ نے جے آئی ٹی کے معاملےپر ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ۔