راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ پاک فوج ملکی خود مختاری، علاقائی سالمیت کے دفاع کیلیے پرعزم ہے،پاک فوج کشمیریوں کے منصفانہ کاز کی حمایت کیلیے پرعزم ہے ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایل او سی پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا، آرمی چیف کو ایل اوسی کی صورتحال اورفارمیشنزکی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے دورے کے دوران فوجی افسروں اور جوانوں سے ملاقات بھی کی ۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جوان مقامی آبادی کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں ،ثابت قدمی، خلوص اور لگن سے فرائض کی ادائیگی کریں ۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ملکی خود مختاری، علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے پرعزم ہے،پاک فوج کشمیریوں کے منصفانہ کاز کی حمایت کیلیے پرعزم ہے ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے آپریشنل تیاریوں ،بلند حوصلے کے عزم کو سراہا ۔