نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان،سیکیورٹی کیلئے فوج طلب کرنے کا فیصلہ

لاہور(اسپورٹس ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی کے لئے فوج طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو فوج طلب کرنے کے لئے خط لکھ دیا ہے جس میں فوج کی تین کپمنیاں اور ایس ایس جی کی دو کپمنیاں طلب کی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی کے لئے رینجرز بھی تعینات کی جائے گی جبکہ پولیس اور اسپیشل برانچ کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دو میچ پنڈی میں کھیلے جائیں گے، ابتدائی شیڈول کے مطابق پنڈی اسٹیڈیم میں دو ٹی ٹونٹی اور ایک ون ڈے کھیلا جانا تھا، نئے شیڈول کے مطابق پنڈی سٹیڈیم میں دو ٹی ٹونٹی اور دو ون ڈے میچز ہونگے۔
ون ڈے سیریز کے آخری تین میچز کی میزبانی کراچی کا نیشنل سٹیڈیم کرے گا، میچ کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، میچ 8 بجے کے بجائے 9 بجے شروع ہونگے