آذربائیجان نے4 ایرانی سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا

باکو(انٹرنیشنل ڈیسک)آذربائیجان نے ’اشتعال انگیز اقدامات‘ پر چار ایرانی سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب آذربائیجان حکام  نے بتایا کہ انہوں نے 6 افراد کو گرفتار کیا ہےجو ایرانی خفیہ اداروں سے منسلک تھے اور ملک میں بغاوت کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ ایران اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات طویل عرصے سے کشیدہ ہیں، آذربائیجان ایران کے حریف ترکی کا قریبی اتحادی ہے۔ باکو نے حالیہ برسوں میں ایران کے علاقائی حریف اسرائیل کے ساتھ بھی تعلقات کو گہرا کیا ہے۔

باکو میں وزارت خارجہ نے کہا کہ اس نے ایرانی سفیر کو طلب کیا ہے اور انہیں بتایا ہے کہ ایرانی سفارت خانے کے 4 ملازمین 48 گھنٹے میں ملک چھوڑدیں کیونکہ انہیں ناپسندیدہ افراد قرار دیا گیا ہے۔