ایم کیو ایم لندن ایسا ظاہر کر رہی ہے جیسے کیس ختم ہو گیا ہو، امین الحق
ایم کیو ایم لندن ایسا ظاہر کر رہی ہے جیسے کیس ختم ہو گیا ہو، امین الحق

کراچی: خاتون ویٹرنری ڈاکٹر کے مبینہ قتل کیس میں اہم پیشرفت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) خاتون ویٹرنری ڈاکٹر کے مبینہ قتل کیس میں اہم پیشرفت، چالان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جنوبی میں پیش کیا گیا، جس میں نیم بیہوشی کی حالت میں سمندر میں پھینکنے کا انکشاف ہوا، ڈاکٹر اور ملزم شان سلیم کا اسپتال میں جھگڑا ہوا تھا، ملزم وقاص اور شان سلیم نے ویڈیو ڈیلیٹ کی، شواہد مٹانے کی کوشش کی۔

ملزم شان سلیم لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دیکر جنسی زیادتی کرتا تھا، متوفیہ کے جسم میں ایتھائل الکوحل پایا گیا، ڈاکٹر کو 2 سے 3 گھنٹے قبل نیم بیہوشی کی حالت میں ساحل پر پھینکا گیا تھا، ملزم وقاص بھی اس عمل میں ساتھ تھا، ملزم وقاص، شان سلیم اور بسمہ کے خلاف قتل اور اغوا کا جرم ثابت ہوتا ہے۔

واضح رہے مقدمے میں ملزم شان سلیم اور وقاص جیل جبکہ ملزمہ بسمہ ضمانت پر ہیں، پولیس کے مطابق وقوعہ کے روز بسمہ اور شان سلیم نے مقتولہ کا موبائل ملزم وقاص کو دیا۔