سندھ :جعلی ڈگریوں پرمحکمہ تعلیم میں بھرتی 286 ملازمین برطرف

کراچی(نمائندہ 92نیوز)سندھ حکومت نے 2012ء میں بھرتی کیے گئے محکمہ تعلیم کے 286 ملازمین کو برطرف کر دیاہے۔محکمہ تعلیم سندھ نے برطرفی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈگریاں اور دستاویزات جعلی ہونے پر ان ملازمین کو نوکری سے برطرف کیا گیا ہے۔برطرف افراد میں اساتذہ، لیب اسسٹنٹس اور نائب قاصدین شامل ہیں۔