اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف عسکری اداروں کے افسران کے خلاف بات کرنے پر تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ایف آئی آر 6 اپریل کو درج کی گئی جس میں کہا گیا ہےکہ عمران خان نے اپنی تقریرمیں فوجی افسران کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے۔
انہوں نے فوجی افسران اوران کے اہلخانہ کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔سابق وزیراعظم کے خلاف ایف آئی آر مجسٹریٹ منظور احمد کی مدعیت میں درج کی گئی ہے ۔