جے آئی ٹی نے زمان پارک آپریشن کے دوران مزاحمت سمیت واقعات پر بیانات ریکارڈ کیے۔ فائل فوٹو
جے آئی ٹی نے زمان پارک آپریشن کے دوران مزاحمت سمیت واقعات پر بیانات ریکارڈ کیے۔ فائل فوٹو

عمران خان کے سوا دیگر پی ٹی آئی رہنما جے آئی ٹی میں پیش

لاہور:  تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے علاوہ دیگر رہنما جے آئی ٹی (جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم) کے روبرو پیش ہوئے تو ان سے سوالات کیا پوچھے گئے؟

پی ٹی آئی کارکنان ظل شاہ کی موت اور دہشت گردی کے مقدمات سے متعلق تحقیقات کیلیے پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد، اسلم اقبال اور محمودالرشید جے آئی ٹی میں پیش ہوئے۔ جے آئی ٹی نے زمان پارک آپریشن کے دوران مزاحمت سمیت واقعات پر بیانات ریکارڈ کیے۔

انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر میں محمودالرشید سے جلاؤ گھیراؤ اور پولیس تشدد سے متعلق سوالات پوچھے گئے جن کا پی ٹی آئی رہنما نے جواب ریکارڈ کروایا۔ اس سے قبل سابق وفاقی وزیر اور رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے اپنا بیان جے آئی ٹی میں ریکارڈ کروایا تھا۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جے آئی ٹی میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔