اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عطا بندیال کی برطرفی کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر کردی گئی۔
یہ درخواست مقامی وکیل راجہ سبطین خان کی جانب سے دائرکی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس مس کنڈکٹ کے مرتکب قرار پائے ہیں اس لیے چیف جسٹس کو فوری طورپرعہدے سے برطرف کیا جائے۔
وکیل نے یہ شکایت پنجاب کے پی انتخابات کیس کی بنیاد پردائرکی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابات ازخود نوٹس سے سپریم کورٹ متنازع بنی، زبان زدعام ہے کہ چیف جسٹس نے عدلیہ میں گروپنگ قائم کر رکھی ہے۔