لاہور: حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نوازنے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ اختیارات کے غلط استعمال نے سپریم کورٹ میں بغاوت جیسی صورتحال کو جنم دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حمایت میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے قانون اور آئین کی خلاف ورزی کی۔
CJP Umar Ata Bandiyal has committed flagrant violations of law & constitution to favour IK/PTI. This blatant abuse of authority has led to an unprecedented revolt-like situation in the SC of Pak. Judges of impeccable repute have raised serious questions on CJP’s conduct & bias.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 7, 2023
مریم نواز نے مزید کہا کہ اختیارات کے غلط استعمال نے سپریم کورٹ میں بغاوت جیسی صورتحال کو جنم دیا، نامور ججز نے چیف جسٹس کے طرز عمل اور تعصب پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج تک کسی چیف جسٹس پر اس قسم کے مس کنڈکٹ کے الزامات نہیں لگے، تحریک انصاف کی طرف چیف جسٹس کا جھکاؤ نمایاں ہے۔
ن لیگی سینئر نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو استعفی دینا چاہیے۔