سوات(بیورورپورٹ)سوات میں ایڈیشنل سیشن جج خوازہ خیلہ کے جج شہزاداخونزادہ نے بیوی کے قاتل کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنادی۔ ملزم کو 10لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔سرکار کی جانب سے مقدمے کی پیروی علی شاہ خان ایڈووکیٹ،عارف خان ایڈووکیٹ اور پبلک پراسیکیوٹرعدنان نے کی۔ ملزم ظفرعلی نے 15ستمبر2020کو اپنی بیوی مسماۃ(خ) کو کلہاڑی کے وارکرکے بے دردی سے قتل کیا تھا۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر فیصلہ سنایا۔