اسلام آباد(اُمت نیوز)ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کو طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو ایف آئی اے لاہور آفس میں 14 اپریل کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ سےحاصل رقم سیاسی مہم پر خرچ کی گئی، اسد عمر پارٹی کی سیاسی مہم کے منیجر تھے۔
پی ٹی آئی نے غیر ملکی فنڈز کے ذرائع کو ہمیشہ خفیہ رکھا، طلبی نوٹس صدر پی ٹی آئی پنجاب امتیاز شیخ نے وصول کیا۔