اسلام آباد(اُمت نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آئی ایس آئی اور ڈائیریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو شاندار خراج تحسین کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور قومی سلامتی کمیٹی کے تمام شرکا نے آئی ایس آئی اور اس کے سربراہ کو شاندار کارنامے پر ڈیسک بجا کر شاباش دی اور اُن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
شرکا نے انتہائی مطلوب دہشتگرد گلزار امام عرف شمبے کو آپریشن میں گرفتار کرنے کو بڑا کاررنامہ اور پیشہ وارانہ مہارت قرار دیا۔
ذرائع کے مطابق بلوچ نیشنل آرمی اور ’براس‘ کے بانی رہنما کی اس نوعیت کے انٹیلی جنس آپریشن میں گرفتاری دنیا میں دوسرا جبکہ پاکستانی تاریخ کا پہلا آپریشن ہے، یہ آپریشن انٹیلی جنس کے شعبے میں ایک نمایاں کارنامے کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔