پیانگ یانگ(نیٹ نیوز) شمالی کوریا نے سمندر کی سطح کے نیچے جوہری صلاحیت کے حامل ڈرون کا تجربہ کیا ہے۔
ہائیل ٹو نامی ڈرون نے 71 گھنٹے 6 منٹ تک پانی کے اندر ایک ہزار کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا اور کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا۔
شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق ڈرون تجربے کا مقصد امریکا اور جنوبی کوریا کو طاقت دکھانا ہے۔ شمالی کوریا نے زیر آب استعمال ہونے والے ڈرون کو ’ سونامی‘ کا نام دیا ہے۔