شاہین آفریدی فلسطینیوں پر اسرائیل مظالم دیکھ کر تڑپ اٹھے

لاہور (امت نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی بھی فلسطینی عوام پر اسرائیل کے مظالم دیکھ کر تڑ پ اٹھے
شاہین آفریدی نے اسرائیلی افواج کے حملوں کے شکار فلسطینی عوام سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

شاہین آفریدی نے لکھا کہ مومن ایک جسم کی طرح ہوتے ہیں، اگر جسم کا کوئی حصہ ٹھیک نہ ہو تو سارا جسم اس تکلیف کو محسوس کرتا ہے، ہم بار بار مسجد اقصیٰ میں ہونے والے ظلم کو محسوس کر سکتے ہیں ۔
انہوں نے مظلوم فلسطینیوں کی آسانی کے لیے دعا بھی کی