بی جے پی رہنما کو پولیس نے اٹھاکر اسمبلی سے باہر پھینک دیا

بہار( امت نیوز) بھارتی جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے رکن جیوش مشرا کو مسلمانوں پر الزامات لگانا مہنگا پڑ گیا، پولیس اہلکاروں نے انھیں بازؤں اور ٹانگوں سے پکڑ کر اسمبلی سے باہر پھینک دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن رہنما جیوش مشرا نے نالندہ اور روہتاس میں تشدد کے حالیہ واقعات پر بہار اسمبلی میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی، اسمبلی سیشن کے دوران انہوں نے ہندوؤں پر مسلمانوں کی جانب سےتشدد کا الزام لگایا
جیوش مشرا کو جب اسمبلی سے باہر لے جایا جا رہا تھا تو اس دوران وہ کہتے رہے کہ یہ لوگ اپوزیشن کے رہنماؤں کے ساتھ ایسا سلوک کر رہے ہیں۔

 

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی نیوز ایجنسی کے آفیشل اکاؤنٹ سے جیوش مشرا کو باہر لے جانے کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار انہیں ہاتھوں اور بازوؤں سے اٹھا کر اسمبلی کی عمارت سے باہر لے آ کر رہے ہیں