یوکرینی صدرکی کریمیائی مسلمانوں کے ساتھ افطار پارٹی میں شرکت

کیف(انٹرنیشنل ڈیسک)یوکرینی صدر ولا دیمر زیلنسکی نے دارالحکومت کیف کے نواحی علاقے میں واقع چائکی گاؤں میں کریمیائی مسلمانوں کےایک مرکز میں افطار پروگرام میں شرکت کی۔

ترکیہ کے کیف میں سفیر یاعمور احمد گل درے ، کریمین تاتار ترکوں کے رہنما اور یوکرین کے نائب مصطفیٰ کریم اولو، کریمین تاتار نیشنل اسمبلی کے اسپیکر رفعت چوباروف، مذہبی رہنماؤں اور یوکرین کے مسلمان بھی افطار پروگرام میں شریک تھے۔

اس موقع پرروس یوکرین جنگ میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے یوکرینی فوجیوں کے لیے احترامً خاموشی اختیار کی گئی۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے اپنی تقریر میں یاد دلایا کہ ان کے ملک میں جنگ جاری ہے اور کہا کہ یوکرین میں علاقائی سالمیت کے مسائل روس کے کریمیا سےغیر قانونی الحاق سے شروع ہوئے۔

زیلنسکی  کا کہنا تھا کہ کریمیا کو قبضے سے نجات دلانے کے علاوہ اور کوئی دوسرا راستہ نہیں۔  نہ صرف یوکرین بلکہ پوری دنیا کے لیے کریمیا  کی قبضے کی نجات سے  ہٹ کر کوئی دوسرا متبادل نہیں۔

روس پر کریمیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ ہم کریمیا میں واپس جائیں گے اور پھر دنیا میں امن لوٹ آئے گا حملہ آور بھی شکست کھائے گا۔

کریمیا کے تاتار ترکوں کے رہنما اور یوکرین کے نائب کریم اولو نے یوکرین میں جاری جنگ کے باوجود زیلنسکی کی افطار پروگرام میں شرکت پر  مسرت کا اظہار کیا