نیوزی لینڈ کا دورہ:اسلام آباد پولیس کی سیکیورٹی دینے سے معذرت

اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کےلیے اسلام آباد پولیس نے کرکٹ ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد پولیس کو سیکیورٹی کےلیے درکار وسائل مہیا نہیں کیے گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کےلیے وسائل اور اخراجات کی فراہمی پاکستان کرکٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ آٹا فراہمی، مردم شماری، رمضان ڈیوٹی پر نفری پہلے ہی مصروف ہے۔