باڑہ میں شہید 2 سیکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

پشاور(اُمت نیوز)خیبر پختونخوا کے علاقے باڑہ میں شہید ہونے والے دو سیکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کے جسد خاکی کو ان کے آبائی علاقوں میں لے جایا گیا۔شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیاہے۔
نائب صوبیدار حضرت گل شہید اور سپاہی نذیر اللّٰہ محسود شہید کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کی گئی۔
دونوں اہلکار باڑہ میں گاڑی پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہوگئے تھے۔