راجن پور (اُمت نیوز)راجن پور میں ضلعی انتظامیہ نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کاٹن فیکٹری میں ذخیرہ گندم کی 10 ہزار بوریاں برآمد کرلیں۔
ضلعی انتظامیہ نے برآمد کی جانے والی گندم محکمہ خوراک کے حوالے کردی ہے۔
ڈپٹی کمشنر راجن پور منصور علی خان کا کہنا ہے کہ فیکٹری مالک کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع میں گندم کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ پر پابندی ہے۔