اسلام آباد:سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق پارلیمنٹ کی قرار داد کے معاملے پر سپریم کورٹ بار میں اختلاف سامنے آگیا ہے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے 10 ارکان نے بار کی جانب سےچند گھنٹےقبل جاری ہونیوالے مذمتی بیان سے اظہار لاتعلقی کردیا ہے۔ایگزیکٹو کمیٹی ارکان نے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ بار کے صدر اور سیکریٹری کے بیان پر اعتماد میں نہیں لیا گیا، صدر ،سیکرٹری بار کے بیان میں ججوں کے درمیان فاصلوں کو مزید گہرا کرنے کی کوشش کی گئی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر اور سیکریٹری بار کا بیان پارلیمان کی بالادستی پر حملے کی بھی کوشش ہے۔ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس پاکستان تمام تحفظات کے خاتمے کےلیے فوری فل کورٹ اجلاس بلائیں۔
واضح رہے کہ چند گھنٹے قبل سپریم کورٹ بار کے صدر اور سیکریٹری کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا کہ جس میں پارلیمنٹ کی قرار داد کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیا گیا تھا ۔