عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان سمیت دیگر فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیے۔ فائل فوٹو
عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان سمیت دیگر فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیے۔ فائل فوٹو

توشہ خانہ کیس ، عمران خان منگل کو عدالت طلب

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت کرنے سے متعلق درخواست پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی طلبی کا سمن جاری کردیا۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 اپریل (منگل) کی صبح 8 بجے عدالت پیش ہونے کا حکم دیدیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال کی جانب سےعمران خان کو نوٹس جاری کیا گیا ہے، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو منگل کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عمران خان11 اپریل کو ہر صورت عدالت پیش ہوں۔

نوٹس میں عمران خان کو تنبیہ کی گئی ہے کہ عدم پیشی پر قانونی ضابطے کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ عدالت نے پولیس کو بھی مکمل ریکارڈ منگل تک پیش کرنے کی ہدایت کی ہے،اور کہا ہے کہ نوٹس کی تعمیل نہ کرانے کی صورت متعلقہ عملہ عدالت میں حاضر ہو۔