اسلام آباد : وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں پنجاب میں الیکشن کے لیے فنڈز کا معاملہ زیرغور ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف ویڈیو لنک پر وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں جبکہ بیشتر کابینہ اراکین بھی ویڈیو لنک پر اجلاس میں شریک ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت پنجاب الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن کو فنڈ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرے گی۔کابینہ کے اجلاس کے دوران سرکاری افسران کو باہر بھجوا دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عدالتی اصلاحات بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور کرانے پر بھی غور و خوص کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر ریاض پیر زادہ، ساجد طوری، وزیرِ اعظم کے مشیر امیر مقام، وزیرِ ہاؤسنگ مولانا عبدالواسع اور وزیرِ مملکت ہاشم نوتیزئی وزیرِ اعظم ہاؤس میں موجود ہیں۔
وفاقی وزرا ایاز صادق، سعد رفیق سمیت کابینہ کے چند اراکین ماڈل ٹاؤن لاہور سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہیں۔