یہودیوں نے گروپوں کی شکل میں قبلہ اول پر دھاوا بولا، اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری ان کی حفاظت کرتی رہی ۔ فائل فوٹو
 یہودیوں نے گروپوں کی شکل میں قبلہ اول پر دھاوا بولا، اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری ان کی حفاظت کرتی رہی ۔ فائل فوٹو

اسرائیلی پولیس کا پھر مسجد اقصی پر دھاوا، حالات کشیدہ

اسرائیلی پولیس نے اتوار کو ایک مرتبہ پھر مسجد اقصی کے صحن اور احاطے پر دھاوا بول دیا۔ یہودی تہوار ’’عید الفصح‘‘ کے چوتھے دن یہودی آباد کاروں کو سخت حفاظتی انتظامات میں زبردستی مسجد اقصی کے احاطے میں داخل کرایا گیا۔ اس حملے کے بعد حالات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔

 یہودیوں نے گروپوں کی شکل میں قبلہ اول پر دھاوا بولا اور اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری ان کی حفاظت کرتی رہی ۔ القدس کے قدیم شہری علاقے میں شدید تناؤ کی کیفیت میں بھی یہودیوں نے مسجد اقصی کی بے حرمتی کی اور وہاں پر اپنی رسومات ادا کیں۔

دوسری طرف فلسطینی ایوان صدر کے سرکاری ترجمان نبیل ابو ردینہ نےکہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے خلاف مسلسل اسرائیلی اشتعال انگیزی ناقابل قبول ہے۔ اسرائیلی جارحیت مسجد اقصی کے صحن کو میدان جنگ میں تبدیل کر دے گی اور صورتحال سنگین ہو جائے گی۔