ریاض : سعودی عرب میں ہونے والا حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری یونس شاہ مرادی نے جیت لیا۔
سعودی عرب میں دنیا کے سب سے بڑے قرات اور اذان کے بین الاقوامی مقابلے ’عطر الکلام‘ (کلام کی خوشبو) کا انعقاد کیا گیا۔
حسن قرات کا پہلا انعام ایران کے یونس شاہ مرادی اور خوبصورت اذان کا پہلا انعام سعودی شہری محمد آل الشریف نے حاصل کیا ہے۔
سعودی محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے مقابلے میں کامیاب ہونے والے 20 افراد کو بارہ ملین ریال سے زیادہ کے انعامات دیے۔
The Iranian reciter Younes Shahmoradi won the first place in the Saudi Quranic contest Etr al-Kalam. He was praised as the treasure of cosmic and divine secrets in melody and the Khalifa of the known Egyptian Quran reciter, Muhammad Rifatpic.twitter.com/srOrTI2ugC
— ✨Mina✨ (@lionne998) April 8, 2023
عرب میڈیا کے مطابق حسن قرات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ایرانی یونس شاہ مرادی کو 30 لاکھ سعودی ریال ( 23 کروڑ روپے) کاانعام دیا گیا جبکہ خوبصورت اذان کے پہلے انعام یافتہ سعودی شہری محمد آل الشریف کو 20 لاکھ ریال تحفے میں پیش کیے گئے۔
حسن قرات میں سعودی عرب کے عبد العزیز الفقیہ نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے 20 لاکھ ریال اور مراکش کے زکریا الزریک نے تیسری پوزیشن لے کر 10 لاکھ ریال انعام اپنے نام کیا، مراکش کے ہی عبد اللہ الدغری نے چوتھی پوزیشن پر آکر 7 لاکھ ریال انعام پایا۔
مقامی میڈیا کے مطابق اذان اور قرات کا مقابلہ ’عطر الکلام‘ نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں چھ اعزاز اپنے نام کیے۔ قرات کے مقابلے میں بڑی تعداد میں شریک ممالک کے حوالے سے یہ پہلا مسابقہ ہے جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا۔